جاری ترقیاتی منصوبے جلد ازجلد دستیاب وسائل کے اندر رہ کر مکمل کیے جائیں،ڈپٹی کمشنرخانیوال

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:35

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 103،کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کی 14 اور سیپ پروگرام کی جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار اور فنڈز کے استعمال بارے بریفنگ دی گئی -اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ فیصل شہزاد سمیت، تعلیم ، صحت، کالجزسپورٹس اور تعمیراتی محکموں کے کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ افسران خود موقع پر جاکر ترقیاتی کام دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :