عوام کوصاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:35

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب نے دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال کے عوام کو بھی صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب آب پاک اتھارٹی تشکیل دیدی ہے۔آب پاک اتھارٹی نان فنگشنل واٹر سپلائی سکیموں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لئے نشاندہی کے ساتھ نئی واٹر سپلائی سکیموں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت کو سفارشات بھجوائے گی، اس سلسلہ میں صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت پنجاب آب پاک اتھارٹی خانیوال کا اجلاس ڈپٹی کمشنر دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری بھی اجلاس میں صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے پارلیمینٹیرینز کے نمائندگان' ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد حسین بنگش و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

بند واٹر سپلائی سکیموں و واٹر فلٹریشن پلانٹس کو نہ صرف فنگشنل کیا جائیگا بلکہ پارلیمیٹیرینز کی نشاندہی پر ان کے حلقوں میں نئی سکیمیں بھی تعمیر کی جائینگی۔صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے ہدایت کی کہ سکیموں کی بحالی کا تخمینہ لگایا جائے اور نان فنکشنل ہونے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے تاکہ حکومت پنجاب کو فنڈز کے لئے لکھا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :