پی سی بی نے ریجنل گراوٴنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کا کنٹریکٹ جاری کرنے کی پیشکش کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 کیوریٹرز اور گراوٴنڈز مین کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کی ہے

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:43

پی سی بی نے ریجنل گراوٴنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کا کنٹریکٹ جاری کرنے کی پیشکش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 کیوریٹرز اور گراوٴنڈز مین کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔ 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گراوٴنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کے لیے کنٹریکٹ کی پیشکش کی جارہی ہے۔ پی سی بی نئے آئین کے مطابق 16 ریجنل ایسوسی ایشنز اب 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں۔

 کنٹریکٹ کا آغاز پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے روز سے ہوگا۔

(جاری ہے)



اس دوران ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ ،پی سی بی کے وینیوز کی ضروریات اور کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

علاوہ ازیں، پی سی بی نے گراوٴنڈ اسٹاف کے 19 اگست تک جمع ہونے والے تمام بقایاجات ادا کرنے کے لیے بھی فوری طور پر اقدامات اٹھائے ہیں۔

اس عمل کو آسان بنانے کے لیے پی سی بی گراوٴنڈز مین اور کیوریٹرز کو 2 ماہ کے لیے کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کررہا ہے۔اس دوران فیصلہ کیا جائے گا کہ ہمیں تمام گراوٴنڈز کے لیے کتنا اسٹاف چاہیے۔

مزید تفصیلات جاننے کے لیے گراوٴنڈز مین کو پی سی بی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔