پی سی بی کی ریجنل گراؤنڈ سٹاف کو 2 ماہ کا کنٹریکٹ دینے کی پیشکش

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:06

پی سی بی کی ریجنل گراؤنڈ سٹاف کو 2 ماہ کا کنٹریکٹ دینے کی پیشکش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کی ہیں، 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گراؤنڈ سٹاف کو 2 ماہ کیلئے کنٹریکٹ کی پیشکش کی جارہی ہے، پی سی بی نئے آئین کے مطابق 16 ریجنل ایسوسی ایشنز اب 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں، کنٹریکٹ کا آغاز پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے روز سے ہوگا، اس دوران ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ، پی سی بی کے وینیوز کی ضروریات اور کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا، علاوہ ازیں پی سی بی نے گراؤنڈ سٹاف کے 19 اگست تک جمع ہونے والے تمام بقایاجات ادا کرنے کیلئے بھی فوری طور پر اقدامات اٹھائے ہیں، اس عمل کو آسان بنانے کیلئے پی سی بی گراؤنڈز مین اور کیوریٹرز کو 2 ماہ کیلئے کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کر رہا ہے۔