پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے لیے نیب آفس سکھر میں علیحدہ سیل بھی تیارکرلیا گیا

سیل میں اٹیچ باتھ اور ایئرکنڈیشنڈ کی سہولت بھی دی جائے گی،24گھنٹے ڈاکٹر بھی نیب آفس میں الرٹ رکھا جائے گا

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:33

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے لیے نیب آفس سکھر میں علیحدہ ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے لیے نیب آفس سکھر میں علیحدہ سیل بھی تیارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیحدہ سیل تیار کرلیا گیا ہے، انہیں سیل میں اٹیچ باتھ اور ایئرکنڈیشنڈ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سیل میں خورشید شاہ کو طبی سہولت کے لیے ڈاکٹر کو 24 گھنٹے نیب آفس میں الرٹ رکھا جائے گا، جبکہ ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو آن کال بھی رکھا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق خورشید شاہ سے تفتیش کے لیے نیب سکھر کے سینئر افسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔