Live Updates

مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی جیل بن چکا ہے، کسی بھی بین الاقوامی تنظیم اور میڈیا کو وہاں رسائی نہیں،

اس معاملے پر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خا اقوام متحدہ کی جنرل کونسل میں نہتے اورمظلوم کشمیریوں کا وکیل اور سفیر بن کر اپنا دو ٹوک موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یکجہتی کشمیر یوتھ کنونشن سے خطاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:46

مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی جیل بن چکا ہے، کسی بھی بین الاقوامی تنظیم اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کے ظلم، بربریت اور47 روز کے مسلسل کرفیو کے بعد مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان کشمیر کی مائوں، بہنوں، بیٹوں، بزرگوں اور بچوں کا مقدمہ لڑنے کے لئے انسانی حقوق کے علمبرداروں اور عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے ہر عالمی فورم پر جارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل کونسل میں نہتے اورمظلوم کشمیریوں کا وکیل اور سفیر بن کر اپنا دو ٹوک موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے ،مقبوضہ کشمیر میں ظلم،جبر اور ریاستی دہشت گردی کا دورختم اور آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو کنونشن سینٹر میں یکجہتی کشمیر یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہیں تھیں ۔تقریب کی صدرات صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کی جبکہ سابق ائیر چیف مارشل سہیل امان، میجر جنرل(ر) محمد رضا، سجادہ نشین عیدگاہ شریف پیر محمد نقیب الرحمان ، حریت راہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک ،کرنل (ر) مشتاق رسول چوہدری، نجی تعلیمی ادارے کے سی ای او چوہدری فیصل مشتاق بھی تقریب میں موجود تھے ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی طرح پرائیویٹ تعلیمی ادراوں می بھی نئی نسل کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ قومی کاز سے بھی احسن طریقے سے آگاہ رکھا جارہا ہے ، نئی نسل کشمیر کاز کے ساتھ کھڑی ہو کر پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا محافظ بن چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم مظلوم ،قیدی ،ستم زدہ اور استحصال کا شکار کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے ہوکر بھارتی ظلم ،جبر ،طاقت اور ریاستی دہشت گردی کو مسترد کر رہے ہیں ،آج پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 47 روز سے کرفیو کی زد میں آئے بچے پاکستان کے بچوں سے توقع رکھے ہوئے ہیں کہ وہ بھی ہمارے ساتھں ہیں، مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچوں کو سکول جانے سے، بڑوں اور بزرگوں کو مساجد ،خواتین اور بچوں کو ہسپتال جانے سے بھی روک رکھا ہے کہاں ہے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار جو ساحل پر ایک بچی کی تصویر پر اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور ممالک اپنی سرحدیں کھول دیتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے خاموش کیوں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر جدوجہد کوئی ٹی ٹونٹی میچ نہیں بلکہ میراتھن ریس ہے جس میں ہر عمر کے شخص کو حصہ لینا ہوگا ،ہماری مسلح افواج کا ایک ایک سپاہی ہماری سرحدوں پر مادروطن کی حفاظت کے لئے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کیلئے پاکستانی بچوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بچوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے پاکستان ہر فورم پر ان کی آواز بلند کر رہا ہے، وزیر اعظم پاکستان کشمیر کے بچوں کا مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی جیل بن چکا ہے، کسی بھی بین الاقوامی تنظیم اور میڈیا کو وہاں رسائی نہیں،مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات