یورپی سٹاک مارکیٹس میں مندی

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:46

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) یورپی سٹاک مارکیٹس میں ابتداء میں مندی چھائی رہی جس کی وجہ عالمی اقتصادی تعاون کونسل کی جانب سے عالمی معشیت بارے مایوس کن بیان تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ابتدائی ٹریڈ کے دوران لندن ایف ٹی ایس ای 100 انڈکس0.4 فیصد گرنے کے بعد وقفے پر 7,328.28 پر بند ہوا۔ یوروزون میں فرینکفرٹ ڈی اے ایکس انڈکس اور پیرس کا سی اے سی 40 انڈکس میںبھی 0.1 فیصد پوائنٹس کی کمی آئی۔