Live Updates

خیبرپختونخواہ میں اشتہارات کی بندر بانٹ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

محکمہ اطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی اپنوں کو ہی نوازتے رہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 ستمبر 2019 16:29

خیبرپختونخواہ میں اشتہارات کی بندر بانٹ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2019ء) : خیبرپختونخواہ میں اشتہارات کی بندر بانٹ کی کہانی سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی اپنوں کو ہی نوازتے رہے۔ وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو چار سال میں چودہ کروڑ روپے ادا کر دئے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے اخبار کو چھ سال میں تین کروڑ 41 لاکھ کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور میں کرپشن کی کئی کہانیاں سامنے آئی ہیں۔ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی پاکستان تحریک انصاف کے گذشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو یوں تو ہر مرتبہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے پراجیکٹس بالخصوص میٹرو بس منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا ، عمران خان نے بارہا میٹرو بس کو جنگلا بس قرار دیا۔

(جاری ہے)

تاہم 2013ء سے 2018ء تک خیبرپختونخوا میں حکومت ہونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ تاحال مکمل نہیں کروا سکی۔ منصوبے کے بار بار ڈیزاین کی تبدیلی اور تاخیر کے باعث اس کی لاگت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ دوسری جانب منصوبے کا تعمیراتی سامان بھی آئے روز چوری ہورہا ہے، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو دوہرے نقصان کا سامنا ہے۔ تعمیراتی کام کے باعث شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ خیبر پختونخواہ کی عوام نے بھی اس حوالے سے موجودہ حکومت پر تنقید شروع کر دی ہے ، بی آر ٹی منصوبے کی بر وقت تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکومت اس حوالے سے تاحال کچھ بھی کرنے میں ناکام ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات