بدنام زمانہ ڈان گینگ کے سرغنہ وکی ڈان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:49

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) سکول کے طلبا کو اغوا کی کوشش کرنے اور تشدد کرکے وردیاں اور سکول بیگز پھاڑنے والے بدنام زمانہ ڈان گینگ کے سرغنہ وکی ڈان کو تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

دو روز قبل ھی محلہ قائم والا میں بدنام زمانہ منشیات فروش اور بدمعاش وکی ڈان نے اپنے 15 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ سکول کے طالبعلموں پر حملہ کرکے کئی طالبعلموں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا. جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو منشیات فروشوں کی بھی سرپرستی حاصل ہے۔