ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق ساسولی اور کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل محمد آصف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

تقریب کا انعقاد بولان ٹیکوانڈو انسٹی ٹیوٹ نوشکی کی جانب سے کیا گیا، کرنل محمد اصف اور عبدالرزاق ساسولی کا حاضرین سے خطاب

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 20 ستمبر 2019 16:34

ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق ساسولی اور کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل محمد ..
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،20ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، منظور بلوچ) بولان ٹیکوانڈو اسنٹی ٹیوٹ نوشکی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق ساسولی اور کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل محمد آصف کے اعزاز میں میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار پر استقبالیہ تقریب دیا گیا جس میں بولان ٹیکوانڈو انسٹی ٹیوٹ کے کھلاڑیوں نے دلچسپ اور خوبصورت ڈیمانسٹریشن شو پیش کئے ۔

تقریب سے ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق ساسولی ،کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل محمد آصف اور طیب بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی میں اسپورٹس کا بڑھتا ہوا رجحان روشن مستقبل کی نوید اور خوش آئند علامت ہے۔ نوشکی کی سرزمین علم و ادب کے ساتھ کھیلوں کی دنیا میں بھی کھلاڑیوں نے فٹبال،کرکٹ اور ٹیکوانڈو میں ضلعی، صوبائی، ملکی اور بین القوامی سطح پر نوشکی کا نام روشن کی ہے۔

(جاری ہے)

کھلاڑی قوم اور ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہے امن رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیکر امن اور محبت کا پیغام دیتے ہیں۔ کھیلوں کو فروغ دیکر ہی نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں سے دور رکھ کر صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھلاڑیوں کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ اس لیئے حکومتی اداروں کے ساتھ مخیئر حضرات بھی کھیلوں کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کے ساتھ بھر پور معاونت کریں تاکہ ہمارے مستقبل کے نو نہار منشیات اور معاشرتی برائیوں سے محفوظ ہو کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔

مقررین نے کہا کہ ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند ذہن پر ورش پا سکتا ہے۔ نوشکی کے اسپورٹس میدانوں میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی کی عکاسی ایک اچھا عمل ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ نوشکی میں فٹبال،شوٹنگ،کرکٹ اور ٹیکوانڈو کھیل کو منظم اور فعال کرنے کیلئے مزید اقدامات کرینگے نوشکی میں کینڈی لینڈ کی تعاون سے نیشنل سطح پر کرکٹ اکیڈمی کا قیام سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا اور صوبائی حکومت کی جانب سے بولان ٹیکوانڈو کیلئے ہال کی تعمیر سے ٹیکوانڈو کے کھلاڑیوں کو مشکلات میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جلد دیگر ضروریات بھی پوری کی جائینگے بلوچستان میں ضلعی سطح پر اسپورٹس کے فروغ کیلئے میگا پروجیکٹ شروع کر دیا ہے جس کے تحت نوشکی میں بھی 45 ایکڑ پر اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جا رہا ہے جس میں انڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں کے ساتھ تمام کھیلوں کی سہولیات میسر ہوگی مقررین نے کہاکہ بولان ٹیکوانڈو کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

اگر اسی طرح ہم ان کی معاونت اور رہنمائی کریں تو ہمارے نوجوان کھیل کے ہر میدان میں نوشکی کا نام روشن کرینگے۔ مقررین نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ کھیل کے ساتھ اپنی تمام تر توجہ جدید علم کے حصول پر مرکوز رکھیں کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تعلیم انتہائی اہمیت رکھتی ہے کمانٹ نوشکی کرنل محمد آصف نے بولان ٹیکوانڈو کیلئے 20 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے بولان ٹیکوانڈو کے کھلاڑیوں کو پریکٹس سامان سمیت دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی،کیپٹن طلحہ رضا، سابق چیئرمین سردار منظور پرکانی،میر عزیز مینگل، حاجی رحمت اللہ بادینی، حاجی سعید بلوچ، حافظ عبداللہ گورگیج، مجید ثاقب،عبدالستار بلوچ، حاجی علی دوست بلوچ، ڈاکٹر ریاض علی اور دیگر بڑی تعداد میں شائقین نے پروگرام میں شرکت کی۔