بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے سے متعلق اقبال زیڈ احمد کے بیٹے فصیح الدین کی ضمانت منظور

جمعہ ستمبر 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے سے متعلق اقبال زیڈ احمد کے بیٹے فصیح الدین کی ضمانت منظور کر لی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو بینک اکانٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق اقبال زیڈ احمد کے بیٹے فصیح الدین کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب حکام نے 11 ستمبر کو کال اپ نوٹس بھیج کر طلب کیا ہے۔ نیب حکام نے جے جے وی ایل سے متعلق کئی دستاویزات، ریکارڈ مانگا ہے۔ گرفتاری کا خدشہ ہے ضمانت قبل از وقت گرفتاری دی جائے۔ عدالت نے اقبال زیڈ احمد کے بیٹے فصیح الدین کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے فصیح الدین احمد کو 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ملزم فصیح الدین احمد کی ضمانت 23 اکتوبر تک کے لیے منظور کی گئی۔ فصیح الدین احمد جام شورو جوائنٹ ایڈوینچر لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ہیں۔