قومی اسمبلی کے افسر کا ریٹائرمنٹ کے دس سال بعد پنشن نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قومی اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب کرلیا

جمعہ ستمبر 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) قومی اسمبلی کے افسر نے ریٹائرمنٹ کے دس سال بعد پنشن نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، ہائی کورٹ نے سیکرٹری قومی اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہاکہ وحید احمد کمال کو پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ڈیپوٹیشن پر قومی اسمبلی بھیجا گیا۔ درخواست گزار وحید کمال نے کہاکہ وحید کمال 2009 میں قومی اسمبلی سے ریٹائر ہوا، متعلقہ فورمز کے بار بار چکر لگانے کے باوجود تاحال پینشن اور مراعات نہ مل سکیں۔