نیب کی کسٹڈی میں کچھ بولنا نہیں چاہتا ، عدالتی ریمانڈ کے بعد بات کرونگا ،خورشید شاہ

نیب نے مجھ پرپانچ سو ارب روپے ڈالے ہیں ، صرف پندرہ فیصد مجھے دے دے باقی خود رکھ لے ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:53

نیب کی کسٹڈی میں کچھ بولنا نہیں چاہتا ، عدالتی ریمانڈ کے بعد بات کرونگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ نیب کی کسٹڈی میں کچھ بولنا نہیں چاہتا ، عدالتی ریمانڈ کے بعد بات کرونگا ،نیب نے مجھ پرپانچ سو ارب روپے ڈالے ہیں ، صرف پندرہ فیصد مجھے دے دے باقی خود رکھ لے ۔پولی کلینک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ کچھ طبیعت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ابھی نیب کی کسٹڈی میں ہوں کچھ بولنا نہیں چاہتا،عدالتی ریمانڈ کے بعد بات کروں گا۔صحافی نے سوال کیا کہ شاہ جی آپ کے ساتھ نیب کا رویہ کیسا ہے۔ خورشید شاہ نے جواب دیا کہ جیسا بھی رویہ ہے آپ خود دیکھ لیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب نے مجھ پر 500 ارب روپے ڈالے ہیں،نیب صرف 15 فیصد مجھے دے دے باقی خود رکھ لے،نیب نے جتنی رقم مجھ پر ڈالی ہے اتنا ملکی بجٹ بھی نہیں۔