عمر ایوب سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کی ملاقات ،قابل تجدید توانائی پالیسی تیار کرنے کیلئے پاور ڈویژن کی کوششوں تعریف
پاکستان کے پاور سیکٹر کی کار کردگی حوصلہ افزا ہے، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے اہداف کے حصول میں پاور ڈویژن کی کوششوں کو سراہا مقامی وسائل سے بجلی پیداوار 75فیصد تک لانا چاہتے ہیں ،بجلی پیداوار میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرینگے، وفاقی وزیر عمر ایوب
جمعہ 20 ستمبر 2019 16:53
(جاری ہے)
اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے آئی ایم ایف وفد کو پاور سیکٹر میں تاریخی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
وفد کو پاور سیکٹر کی وصولیوں میں اضافے اور لائن لاسز میں کمی کے بارے میں بتایا گیا ۔ عمر ایوب نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے آخر میں ماہانہ 38ارب روپے بڑھنے والے گردشی قرضے کو 26ارب روپے پر لائے ۔ انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے 18ارب روپے پر لے آئے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے آئی ایم ایف وفد کو پاور سسٹم کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہاکہ کنڈے کے زریعے بجلی چوری والے علاقوں میں اے بی سی کیبل لگائی جارہی ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ جن علاقوں میں میٹر کے زریعے چوری ہوتی ہے وہاں اے ایم آئی میٹر لگائے جارہے ہیں ۔وفاقی وزیر پاور نے کہاکہ ملک میں 80فیصد فیڈرز لوڈ مینجمنٹ سے آزاد ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اب ہم ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں مقامی وسائل سے سستی بجلی پیداوار بڑھانے کیلئے نئی قابل تجدید توانائی پالیسی لا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقامی وسائل سے بجلی پیداوار 75فیصد تک لانا چاہتے ہیں ،بجلی پیداوار میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرینگے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.