رینالہ خورد ،گوگیرہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ہیروین برآمد کرلی، مقدمہ درج

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:50

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) گوگیرہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ہیروین برآمد کرلی مقدمہ درج کرلیاگیاہے واقعات کے مطابق تھانہ گوگیرہ پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقادر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 1050گرام ہیروین برآمد کرکے اندراج مقدمہ کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا ہے ملزم پیشہ ور منشیات فروش اور ریکارڈ یافتہ ہے۔