محکمہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے،ڈی پی او سائیوال

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:50

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) محکمہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ ہر شہری کی شکایت توجہ و تحمل مزاجی سے سنی جائے تاکہ شہریوںکو احساس تحفظ ملے ۔جان و مال کا تحفظ اور عزت عوام کا پولیس پر اولین حق ہے۔لہذا عوام کو عزت و احترام دیںتاکہ پولیس او ر سول سوسائٹی کے مابین بڑھتے ہوئے فاصلوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیا نے اپنے آفس کے شکایت سنٹر میں دور دراز سے آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ شہریوں نے اپنی شکایات کے سلسلے میں درخواستیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن(ر)محمد علی ضیا کو پیش کیں جن کے بارے میںانہوں نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع پولیس ہر وقت شہریوںکی خدمت کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں شہریوں کو بہترسے بہتر سروسز فراہم کی جاری ہیں تاکہ شہریوںکوانصاف کی بروقت فراہمی آسان ہو سکے۔ انہوں نے کہا روزمرہ کی بنیاد پر شکایت سیل میں عوام کے مسائل سن کران کاازالہ کیاجارہا ہے۔ کھلی کچہریاں وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کے عوام دوست منصوبے کے تحت عمل میں لائی جارہی ہیں جو کہ اوپن ڈور پالیسی کی آئینہ دار ہیں۔