اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل انور منہاس کی نکاسی آب اور تجاوزات خاتمہ کیلئے بھر پور مہم

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:50

موسیٰ خیل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل انور منہاس نے شہر میں تجاوزات نکاسی آب کے فٹ پاتھوں پر قبضے دکانوں کے سامنے بنائے گئے اضافی تھرپال سائیوں پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے لیویز فورس کے نفری میونسپل عملہ اور مقامی صحافیوں کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا تجاوزات ہٹانے کا بھرپور مہم چلائی بعض تجاوزات کو موقع پر مسمار کردیا گیا کچھ تجاوزات کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کوئی رعایت اور نرمی نہیں کی جائیگی کوئی بھی دکاندار اپنی دکان سے آگے ناجائز تجاوز کرنے کی کوشش نہ کریں اور فٹ پاتھوں پر دکانداری نہ کریں ورنہ آئندہ وزٹ میں کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سڑک کے کنارے کھڑی گاڑیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ آئندہ سڑک کے کنارے کسی قسم کی گاڑی کو پارکنگ کے لئینہ چھوڑیں اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں صفائی کے ناگفتہ بہ صورتِ حال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل عملہ خواب خرگوش میں پڑا ہے میونسپل ایڈمنسٹریٹر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی حلیہ بگڑ گئی ہے بند نالیوں اور سڑک پر پڑے گند آوارہ کتوں کے ریوڑ سے شہری ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں اس ضمن میں عوامی سوالات اور تحفظات بے جا نہیں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے مسلسل غیرحاضری المیہ سے کم نہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل محرر عبدالواسع کو ہدایات جاری کیا کہ آج سے شہر کے نالیوں اور سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ آوارہ کتوں کے تلف کرنے کی مہم شروع کی جائے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے دورہ شہر کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :