لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے تحفظ کیلئے درخواست پرحکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:27

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ننکانہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے تحفظ کیلئے دائر درخواست پرحکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس سید شہباز علی رضوی نے عائشہ اور محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار حسن علی نے کہا کہ جگجیت کور نامی سکھ لڑکی سے پسند کی شادی کی، اسلام قبول کرنے کے بعد اس کا نام عائشہ رکھا،شادی کے بعدسکھ رشتہ داروں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ہراساں کیا جا رہا ہے،گورنر پنجاب نے صلح بھی کروائی،بیوی دارالامان میں مقیم ہے پھر بھی دھمکیاں مل رہی ہیں، عدالت ہمیں تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت نے پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔