سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کا اقدام چیلنج کر دیا گیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کا اقدام چیلنج کر دیا گیا ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دو نئے مقرر کردہ ممبران کا حلف نہ لینے کے اقدام کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ چیف الیکشن کمشنر کو حلف لینے کا پابند کیا جائے،دونوں ممبران کی تقرریاں قانونی ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ چیف الیکشن کمشنر کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ تقرریوں کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا سکیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ چیف الیکشن کمشنر نہ تو ہائی کورٹ کے جج ہیں اور نہ سپریم کورٹ کے اس لیئے وہ ایسا نہیں کر سکتے۔