عوام ڈینگی مہم پر مامور ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوز یشن انسا نی صحت کے معا ملے پر سیا ست کر نے سے بازآ جائے‘رہنما تحریک انصاف

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر'پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عوام ڈینگی مہم پر مامور ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ اپوز یشن انسا نی صحت کے معا ملے پر سیا ست کر نے سے بازآ جائے۔ڈینگی بارے مسلم لیگ ہماری پار ٹی کے مو قف کو تو ڑ پھوڑ کر پیش کر کے عوام کو گمراہ کر نے کی کو شش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں معیاری علاج کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ قدرتی جڑی بوٹیوں اور ادوایات کے استعمال سے بھی ڈینگی بخار بچائو کے طریقے اپنا ئیں جا ئیں۔ بیماری کا شکار ہونے کی صورت میں علاج معالجے کے لئے محکمہ صحت کی تدابیر پرعمل کیاجائے ۔

انہو ں نے کہاکہ وزیراعلی پنجا ب کی ہدا یت پر ہسپتا لو ں میںڈینگی وائر س کا بہتر ین علاج کیاجارہاہے ۔ عوام کو خو د بھی ڈینگی سے ممکنہ بچا ئوںکی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانا ہو گا ۔صو بائی وزیرصحت پنجاب کا بیان مو ڑ مو ڑ کر پیش کرنے والے ملک اور قوم کے مخلص نہیں ہیںانہیں اپنی ذہنی پا گل پن کا اعلاج کر نا چاہیے۔