Live Updates

تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک

کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا جائے‘خواجہ عمران نذیر

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:46

تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ تبدیلی نکے دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی ہیں،اور انہیں مرنے کے لئے بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔گذشتہ روز پارٹی آفس میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تبدیلی کے دور میں کینسر کے مریضوں کی دوائیاں بھی بند کردی گئی ہیں اب عوام کے لئے ہسپتالوں کے دروازے بھی مستقل بند ہونے والے ہیں اور نالائق حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام دوائیوں کے بغیر ہی مر جائیں گے غریبوں کو ادویات سے محروم کردیا گیا. نالائق وزیر صحت کی وجہ سے کیسنر کے چار مریض دوائی نہ ملنے کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں، انکی موت کی ذمہ داری وزیر صحت پر عائد نہیں ہوتی ہے سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان بتائیں کینسر کی ادویات کہاں ہیںِوزیر صحت جواب دیں کینسر کی ادویات کہاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہدا قوم کے سروں کا تاج اور فخر ہیں، جب تک کشمیر آزادنہیں ہوجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، پہلے بھی بھارت کا غرور خاک میں ملایااوراب بھی سبق سکھانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت سے لڑنے کیلئے پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مسلم امہ اور اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذمت کے بجائے فوری عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات