آئی جی پنجاب کی چونیاں میں مظلوم خاندان کے گھر آمد ،اظہار تعزیت اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:02

آئی جی پنجاب کی چونیاں میں مظلوم خاندان کے گھر آمد ،اظہار تعزیت اور ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) آئی جی پنجاب کی چونیاں میں مظلوم خاندان کے گھر آمد ،اظہار تعزیت اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع عارف نواز خاں آئی جی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اس معاملہ کو ٹریس اوٹ بعد اصطلاحات لائی جائیں گی ڈی آئی جی ذوالفقار حمید اور انکی دیگر ٹیم معاملہ کو با ریکی سے دیکھ رہی ہے اور جلد ہی ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا اور ان ملزمان کو نشان عبرت ناک سزا دی جائے گی اور انویسٹی گیشن ٹیم پوری لگن سے اپنا کام کر رہی ہے علماء ۔

اساتذہ اور سول سوسائٹی کے لوگوں کو مل کر ایسے درندوں سے بچنے کی ضرورت ہے اور ایسے درندوں سے بچنے کے لئیے والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں ضلع قصور میں بار بار ایسے واقعات ہوتے ہیں جلد ہی پورے ضلع میں سیف سٹی پروجیکٹ لگایا جائے گا اس موقع پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت ایس پی انویسٹی گیشن قصورمرزا عبدالقدوس بیگ و دیگر افسران اور کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :