چونیاں میں معصوم بچوں کا اغوا اور قتل سفاک اور بدترین واردات ہے،

درندہ صفت سفاک قاتلوں کوفوری گرفتار کر کے قرار واقعہ سزا دی جائے،چوہدری منظور

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:02

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ چونیاں میں معصوم بچوں کا اغوا اور قتل سفاک اور بدترین واردات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان درندہ صفت سفاک قاتلوں کوفوری گرفتار کر کے قرار واقعہ سزا دی جائے کمسن عمران جو 3 جون سے لاپتہ ہے اس کے گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے ان واقعات سے ضلع قصور اور گردونواح میں عدم تحفظ اور حوف کی فضاء ہے ایسے انسانیت سوز واقعات نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے پولیس اور انتظامیہ کی سرد مہری کیخلاف مقامی لوگوں کا غصہ بجا ہے انہوں مزید کہا کہ پنجاب حکومت اور قصور انتظامیہ بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔