رحیم یار خا ن،خواجہ فرید یونیورسٹی میںکشمیر کے بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پٴْر امن احتجاج کیا گیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:02

رحیم یار خا ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خا ن میں مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف مزمت کرتے ہوئے یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلباء وطالبات نے قومی یکجہتی پر پٴْر امن احتجاج کیا۔اس مو قع پر یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلباء وطالبات کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی پر ہم تمام پاکستانی مسلمان یکجا ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے کسی بھی شر انگیزی کی صورت میں کشمیریوں اور پاک فوج کے ساتھ مل کر بھر پور جواب دینے کو تیار ہیں۔واک میں یونیورسٹی کے سینئر ڈین آف فیکلٹی انجینئر ڈاکٹر منیر احمد،رجسٹرار محمد بلال ارشاد،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئر ڈاکٹر عبدلشکور،،ڈائریکٹرQECپروفیسر اصغر ہاشمی،پروجیکٹ آفیسر محمدعرفان،پبلک ریلیشن آفیسر علی رضا گوپانگ، اسسٹنٹ رجسٹرار راؤ نعیم اللہ اور منیجرسٹوڈنٹ آفیئرمحمد سلمان احمد سمیت دیگر انتظامیہ اور فیکلٹی بھی موجود تھی۔