پی سی بی نے ریجنل گراؤنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کا کنٹریکٹ جاری کرنے کی پیشکش کردی

پی سی بی نئے آئین کے مطابق 16 ریجنل ایسوسی ایشنز اب 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں، کنٹریکٹ کا آغاز پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے روز سے ہوگا

جمعہ ستمبر 18:02

پی سی بی نے ریجنل گراؤنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کا کنٹریکٹ جاری کرنے کی پیشکش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی ہے۔ 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گراؤنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کے لیے کنٹریکٹ کی پیشکش کی جارہی ہے۔ پی سی بی نئے آئین کے مطابق 16 ریجنل ایسوسی ایشنز اب 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں۔

کنٹریکٹ کا آغاز پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے روز سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس دوران ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ ،پی سی بی کے وینیوز کی ضروریات اور کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔علاوہ ازیں، پی سی بی نے گراؤنڈ اسٹاف کے 19 اگست تک جمع ہونے والے تمام بقایاجات ادا کرنے کے لیے بھی فوری طور پر اقدامات اٹھائے ہیں۔اس عمل کو آسان بنانے کے لیے پی سی بی گراؤنڈز مین اور کیوریٹرز کو 2 ماہ کے لیے کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کررہا ہے۔اس دوران فیصلہ کیا جائے گا کہ ہمیں تمام گراؤنڈز کے لیے کتنا اسٹاف چاہیے۔مزید تفصیلات جاننے کے لیے گراؤنڈز مین کو پی سی بی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے