ویسٹ انڈیز میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 کھلاڑی شدید زخمی

آسمانی بجلی گرنے سی3 مزید کھلاڑی بھی معمولی متاثر ہوئے تھے ،گراؤنڈ میں ہی طبی امداد فراہم کردی گئی، مقامی میڈیا

جمعہ ستمبر 18:02

ویسٹ انڈیز میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 کھلاڑی شدید ..
کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ویسٹ انڈیز میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں دو کالج ٹیموں کے دوران فٹبال میچ کھیلا جارہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ میچ کے دوران اچانک بجلی چمکی جس کے بعد دو کھلاڑی اپنا سر پکڑ کر زمین پر گرگئے جس کے فوری بعد میچ روک دیا گیا۔

آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے 2 کھلاڑی شدید متاثر ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ کھلاڑیوں کو سینے میں درد کی شکایت بتائی جاتی ہے تاہم کھلاڑیوں کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔مقامی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سی3 مزید کھلاڑی بھی معمولی متاثر ہوئے تھے جنہیں گراؤنڈ میں ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔