پہلا بے نظیر بھٹوشہید بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ آرم ریسلنگ چمپئن شپ کا میلہ (کل) سجے گا

ابتدائی تقریب کے مہمان خصوصی رمیز صدیقی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ ہونگے‘ کاشف احمد فاروقی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:05

پہلا بے نظیر بھٹوشہید بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ آرم ریسلنگ چمپئن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ، مجیب النساء ویلفیئرٹرسٹ اورپاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹکے تعاون سے پہلا بے نظیر بھٹوشہید بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ آرم ریسلنگ چمپئن شپ کا انعقاد (کل )21ستمبر 2019بروز ہفتہ کو اورنگی ٹائون میں کیا جائیگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور اس رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی رمیز صدیقی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ ہونگے اور ان کے ساتھ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ، چیئر مین پرائیویٹ اسکول شرف الزماں، نائب صدر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن انجنیئر سید محفوظ الحق ، انٹر نیشنل اینڈ ٹیبل ٹینس امپائر مس قدسیہ راجہ ، چیئر مین سندھ کلچرل سیو اینڈ آرگنائزیشن سلیم احمد چانڈیو، ڈی ایس پی پاکستان بازار، اورنگی ٹائون جمیل اختر بنگش، ایس ایچ او پاکستان بازار اورنگی ٹائون، اقبال تنیوموجود ہونگے اور آرگنائزنگ سیکریٹری کے فرائض شہزادہ معین انجام دینگے۔

(جاری ہے)

سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی اور صدر انتصار حیدر نے ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کردیا ۔ڈائریکٹر ٹورنامنٹ انتصار حیدر، چیئر مین ٹورنامنٹ رمیز صدیقی ، ٹورنامنٹ سیکریٹری سعید عالم ، راشد احمد، ٹیکنیکل آفیشل میں کراچی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی ، شاداب افتخار،شہلا افتخار، عمر شاہین ،یاور عباس، ارشد وہاب ، مقصود احمد، صادق شہزاد، ریحان اکرم ، احمد دین اور سلمان اسماعیل شامل ہیں اس چمپیئن شپ میں بوائز اینڈ گرلز کے 10,10بوائز ایند گرلز ویٹ کیٹگری کے مقابلے کرائے جائینگے چمپیئن شپ کے اختتام پر بچے اور بچیوں میں انعامات تقسیم کئے جائینگے ۔