دی آرکیڈ اسکول کراچی ماسٹر لیگ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 3میچو ں کے فیصلے

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) دی آرکیڈ اسکول کراچی ماسٹر لیگ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کاساتویں میچ میںڈالفن سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر171رنز بنائے ،ریحان تنولی 65اور فوز الحسن 30رنز نمایا ں رہے ،یاسر احسن نے 3جبکہ محمد عقیل نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،جواب میں گلیڈی ایٹر18.3اوورز میں 116رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ،شاہ زیب نظر 33،عادل رزاق 32رنز بنا سکے ، ریحان غنی اور فوز الحسن نے 3,3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،ریحان تنولی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آٹھویں میچ میں بلال ایسوسی ایٹس نے 19.4اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے ،ذاکر ملک 41،شاہد میرانی35رنز بنا سکے ،معیز وقار اور ریحان حنیف نے 3،3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں کراچی پیٹریات 20اوورز میں9کھلاڑیوں کے نقصان پر 134رنز بنا سکی ، فیصل 37 اور معیز وقار 34رنز بنا سکے ،وسیم علی نے 3اور بلاول ملک نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا وسیم ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

9ویں میچ میں ایمز ٹریڈنگ نے 20اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 127رنز بنا ئے ، ایس ایم تہامی 35اور فرید شاہ نے 31رنز بنائے ،معصوم علی نے 3اور کامران بٹ نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں بٹ برادرز نے 14.1اوورز میں 3کھلاڑیوں کے نقصان پر 131رنز بنا کر میچ جیت لیا اسد بٹ 55اور افنان کریم نی45رنز بنائے ایم صابرنے 16رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اسد بٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :