فیصلے کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے‘ اہلیہ رانا ثنا اللہ

جمعہ ستمبر 18:05

فیصلے کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے‘ اہلیہ رانا ثنا اللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان کی اہلیہ نے ضمانت مسترد ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نے کہاکہ فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاجائے گا ، ہم ہرگز مایوس نہیں اور ہمیں رب تعالیٰ کی ذات کے ہاں انصاف کی پوری امید ہے ۔