چیئرمین نیب کے تقرر کے خلاف اور نیب کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کی4اکتوبر تک ملتوی

جمعہ ستمبر 18:09

چیئرمین نیب کے تقرر کے خلاف اور نیب کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے تقرر کے خلاف اور نیب کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کی4اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔