ڈینل مڈویڈوف اور جائو سائوسا سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:14

ڈینل مڈویڈوف اور جائو سائوسا سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) روس کے ٹینس سٹار ڈینئل مڈویڈوف اور پرتگال کے جائو سائوسا سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے روبرٹو کاربالس پری کوارٹر فائنل میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

روس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں روس کے ڈینل مڈویڈوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی ڈونسکوئے کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں پرتگال کے جائو سائوسا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کے سیکنڈ سیڈڈ کیرن خچانوف کو ٹائی بریک پر 7-6(7-2) اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :