سمانتھا سٹوسر گوانگ ژو اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:14

سمانتھا سٹوسر گوانگ ژو اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئی
گوانگ ژو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) آسٹریلیا کی نامور ٹینس سٹار سمانتھا سٹوسر گوانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چین میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی سمانتھا سٹوسر نے سخت مقابلے کے بعد حریف سوئس کھلاڑی وکٹوریجا گولیو کو 2-6، 7-6(7-4) اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :