سیکنڈ سیڈڈ اکاترینا الیگزینڈروا کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:21

سیکنڈ سیڈڈ اکاترینا الیگزینڈروا کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ..
سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) روسی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اکاترینا الیگزینڈروا کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کوریا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں اکاترینا الیگزینڈروا نے سخت مقابلے کے بعد کریسٹی آہن کو پہلے سیٹ میں 6-7(0-7) کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں انکا مقابلہ پولینڈ کی ماگدا لینیٹی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :