Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی

کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں جن کے ذریعے وہ نہ صرف انشورنس کروا سکتے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ اپنی رقم کے تحفظ کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں کریم کے پلیٹ فارم سے متعارف کرائی گئی اس انشورنس سہولت کے ذریعے صارفین کی انرولمنٹ سے لے کر فائنل کلیمز کی سیٹلمنٹ تک کے تمام مراحل ڈیجیٹل طریقہ کار سے کیے جائیں گے اس نئی سہولت کے باعث پاکستان میں انشورنس کروانے کے عمل میں تیزی آئے گی

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:37

Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2019ء) : Careem اور MircoEnsure حالیہ دِنوں ایک دوسرے کے سٹریٹجک پارٹنر بن گئے ہیں، اس شراکت داری کا مقصد کریم پلیٹ فارم کے ذریعے منفرد نوعیت کی ڈیجیٹل انشورنس پالیسی کا اجراء اور رقوم کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔


اس سلسلے میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت، دونوں کمپنیاں نیڈ بیسڈ انشورنس اوررقم کے تحفظ سے متعلق منصوبے کی حدود میں وسعت لانے کے لیے مِل جُل کر کام کریں گی۔ اس سہولت سے وہ تمام پاکستانی فائدہ اُٹھا سکیں گے جنہوں نے کریم ایپ پر خود کو سبسکرائب کروا رکھا ہے۔عنقریب کریم کے کپتان اور مسافر خواہ وہ نئے ہوں یا پُرانے، نہ صرف کریم ایپ کے ذریعے باآسانی انشورنس کی سہولت حاصل کر سکیں گے ،بلکہ اپنے گھر کے باقی افراد کو بھی یہ سہولت دلا سکیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ انشورنس اُس اِن رائیڈ انشورنس سے مختلف ہے جو کریم ایپ استعمال کرنے والے کپتانوں اور کسٹمرز کو مہیا کی جا رہی ہے۔
اس سروس کی اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ اس میں انرولمنٹ سے لے کر کلیمز کی سیٹلمنٹ تک کے تمام مراحل اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل طریقے سے انجام دیئے جائیں گے۔چونکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد انشورنس پالیسی کا تجربہ نہیں رکھتی، ، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریم کی جانب سے اس انشورنس کا طریقہ کار بہت آسان رکھا گیا ہے۔


بہت سی مالی مصنوعات بشمول انشورنس کی پاکستان کی مختلف علاقائی مارکیٹس میں رسائی بہت کم ہے۔ایسی صورت حال میں ہمیشہ سے کاروباری لحاظ سے ایک ایسی مستحکم کمپنی کی ضرورت محسوس کی جاتی رہی جو اپنے پلیٹ فارمز سے ایسے متاثرکُن برانڈز سامنے لے کر آئیں جن کی پاکستانی مارکیٹ کے صارفین کی بڑی تعداد تک رسائی ہو سکے۔ صحیح انشورنس پالیسیز تک لوگوں کی پہنچ نہ ہونا، پیچیدہ پراسس، بے تحاشا پریمیمز اور روایتی انشورنس پالیسیز پر لوگوں کے عدم اعتماد کی وجہ سے پاکستان میں بہت کم لوگ انشورنس کی طرف مائل ہوتے ہیں۔

تاہمCareem اور MicroEnsure کی ڈیجیٹل انشورنس سہولت کے لیے کیے جانے والے اشتراک عمل نے انشورنس کی راہ میں حائل تمام پابندیوں کے خاتمے کو ممکن بنا دیا ہے۔
اس اہم شراکت داری کے حوالے سے کریم پاکستان کے جنرل مینجر ذیشان حسیب بیگ نے بات کرتے ہوئے کہا ”ہمارا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو بہتر اور آسان تر بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہم انہیں انشورنس کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

ہماری کریم ایپ پر رجسٹرڈ تمام صارفین نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے گھر والوں کے لیے بھی انشورنس کی سہولت خرید سکتے ہیں۔ ہم لانگ ٹرم میں انشورنس اور فنانشل سروسز سلوشن کی صورت میں ایسی کئی دیگر سروسز بھی متعارف کرائیں گے جو ہمیں اس خطے میں نمبر ون سُپر ایپ بننے کے ویژن کی تکمیل کی جانب لے جائے گی۔
MicroEnsure کے گروپ بزنس ڈائریکٹر ریحان بٹ نے کہا ”پاکستان میں انشورنس کے شعبے میں بے پناہ ترقی کا ماحول پیدا ہوچکا ہے، اور اس کا تمام تر کریڈٹ کریم جیسے ڈیجیٹل برانڈ اور ریگولیٹری باڈیز کی کوششوں کو جاتا ہے، جنہوں نے انشورنس کو عوام کی ایک وسیع تعداد تک پہنچانے کا موقع فراہم کیا۔

کریم جیسے کامیاب برانڈ کے ساتھ شراکت داری اور سازگار حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اُمید ہے کہ ہم عام آدمی کو زندگی کو لاحق خطرات یعنی موت، معذوری، بیماری پر آنے والے خرچے اور قیمتی ساز و سامان کے نقصان و گمشدگی کا مداوا کرنے میں اس کے مددگار ثابت ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :