پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،

کشمیریوں پر بھارتی مظالم برداشت نہیں کرینگے ، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:19

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ اینڈواسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے مودی سرکار کے کشمیریوں پر مظالم کو برداشت نہیں کریں گے ملک بھر کی طرح حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت کے عوام کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلیوں میں بھر پور شرکت دونوں اضلاع کے عوام پاک فوج ساتھ ہے صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد دمڑنے کہاکہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اس کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

کشمیر کے ایک کروڑ اور پاکستان کے 22کروڑ عوام نے کشمیری بن کر اپنا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو پھر نتائج کی ذمہ دار بھی دنیا ہی ہو گی۔ مودی کی ہٹ دھرمی خطے کے امن کے لئے خطرہ بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجوڑا ہے اور وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھی پاکستان اور کشمیر کے عوام کی آواز بنیں گے اور اپنے خطاب میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے ہندوذہنیت کے ساتھ مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے ہیں اس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ پورے جذبے کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بھارت نے فروری میں پاکستان پر جارحیت کر کے نتائج بھگت لئے ہیں اور اسے اندازہ ہو گیا ہو گا کہ یہ قوم جذبہ ایمانی کے ساتھ لڑتی ہے اور دشمن کے ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر انہیں اسے نیست و نابود کر دیتی ہے۔