Live Updates

ہمیں مستقبل میں پانی کی کمی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ڈیمز بنانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ،میر نعمت اللہ خان زہری

پانی ایک نعمت ہے پانی زندگی ہے برساتی ندی نالوں کے ذریعے کافی پانی بہہ کر ضائع ہوجاتا ہے ،رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:19

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاہے کہ ہمیں مستقبل میں پانی کی کمی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ڈیمز بنانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ، پانی ایک نعمت ہے پانی زندگی ہے ، برساتی ندی نالوں کے ذریعے کافی پانی بہہ کر ضائع ہوجاتا ہے ، بارش کے پانی کومحفوظ بناکر پانی کی کمی کو دوراور زراعت کے لئے پانی کے مطلوبہ اہداف حاصل کیئے جاسکتے ہیں ،میری کوشش رہی ہے کہ عوام کے دیگر مسائل سمیت ڈیمز منصوبوں پر خصوصی توجہ دوں ،ان منصوبوں کو ترجیحات میں شامل کرکے ہم نے ڈیمز بنائے جس کا پورے علاقے کو بھر پور فائدہ مل رہاہے اور آئندہ بھی انہی ترجیحات پر کام کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، ۔

(جاری ہے)

رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاکہ ہماری سیاست اورعوامی خدمت میں ایک ربط اور تسلسل ہے ،یہی ہماری امتیازی حیثیت ہے جسے ہم نبہارہے ہیں آنے والے دنوں میں بھی عوام کی خدمت کافریضہ اسی طرح سرانجام دیتے رہیں گے جو عوام کی ترجیحات ہیں ان کی خواہشات کے مطابق منصوبے تشکیل دینا ہمار ی منزل اور مقصد ہے ۔ میر نعمت اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ تعلیم صحت مواصلات کی سہولیات کیلئے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے اقدامات کررہے ہیں ،اور انشاء اللہ عوام کے مسائل کم کرنے میں کامیاب ہونگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات