کسٹمز کوئٹہ کی کاروائی ،پشین کے مقام پر بڑے پیمانے پر غیر ملکی سیگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکا م بنا دی گئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) کسٹمز کوئٹہ کی کاروائی پشین کے مقام پر بڑے پیمانے پر غیر ملکی سیگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گی کروڑ ں روپے کی غیر ملکی سیگریٹ سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

کلیکٹر کسٹمز پریوینٹو کوئٹہ افتخار احمد کو خفیہ اطلاعات ملی کہ سمگلرز ایک بار پھر پشین اور ان سے منسلک علاقے میں جمع ہو کر غیر ملکی سامان سمگل کرنے کے کوشش کر رہے ہیں ایڈ یشنل کلیکٹر پریوینٹو یا سر کلہور ، اسسٹنٹ کلیکٹر رانا عمیر اور سپرنٹنڈنٹس سلیم آغا کو ہدایات جاری کی جس پر انچارج یارو چیک پوسٹ انسپکٹر رحمت اللہ خان خلجی اور اسلم خان بمعہ دیگر اسٹاف نے باڑدر سے آنیوا لے ٹرک کو سرخاب کے مقام پر تحویل میں لیکر تلاشی لی ٹرک میں سیب کی اڑ میں 350 کارٹن غیر ملکی سیگریٹ جنکی قیمت تقریباً ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے اسکے علاوہ ٹرک جسکی مالیت ایک کروڑ روپے بنتی ہے کو بھی قبضے میں لیا گیا چیف کلیکٹر ڈاکٹر چودھری ذوالفقار علی اور کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے اسٹاف کی کاروائی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :