برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلا میہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کام کے سلسلے میں21ستمبرکو مری آبادگرڈکے کانسی Iفیڈر12بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

22ستمبر(بروزاتوار)مری آبادگرڈکے سید آباد، سٹی،سرینا،گلستان، کانسیIIفیڈرجبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ، واسا، پی اے ایف، ویسٹرن بائی پاس، کچلاکI،سی ٹی ایس، عمر، اغبرگ، گارڈن ٹاون اور ٹی پی ایس کالونی فیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔

23ستمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے پی اے ایف (PAF)،بروری، انٹرکنیکٹر، اولڈسمنگلی فیڈرزسے 12بجے تا 3بجے سہ پہربجلی بندہوگی علاوہ ازیں نوشکی، سوراب،بھاگ ، کھڈکوچہ ،پنجگور گرڈاسٹیشنز سے صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔