ہرنائی ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سے ریلی ،پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:21

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشرف الدین ترین نے کہاکہ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیرمیں مظلوم کشمیریوں پر ظلم کاانتہا کردیا ہے اقوام متحدہ اور عالمی تنظیمیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کانوٹس لیا جائے اور مقبوضہ کشمیر سے کرفیوں ختم کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی واحتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشراف الدین ترین ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین نے ریلی و مظاہرہ میں ضلعی محکموں کے آفیسران، سیاسی و سماجی تنظیموں، طلباء ،ہندو کمیونٹی ، تاجران برادری ،سول سوسائٹی ، اساتذہ سمیت ہر مکتبہ فکر افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور قومی پرچم اٹھائے رکھے تھے شرکاء فلک شگاف نعرہ لگاتے رہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشرف الدین ترین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر ہمارے دلوں میں بستا ہے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ہم ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیر کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے لازوال قربانیاں دیں اور پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کسی صورت مظلوم کشمیریوں کو بھارت سرکار کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا کشمیر کی آزادی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ریلی کے دوران ہرنائی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔