ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پرتحصیلدار ڈھاڈرنعمت اللہ ترین نے مدرسہ مطلع العلوم میں کشمیر کی آزادی اور خودمختیاری کیلئے قرآن خوانی کرائی گئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:21

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر منیر احمد سومرو کی نگرانی میں تحصیلدار ڈھاڈرنعمت اللہ ترین نے مدرسہ مطلع العلوم میں کشمیر کی آزادی اور خودمختیاری کیلئے قرآن خوانی کرائی گئی جس میں پیش امام حافظ مولانا حافظ احمد خان ،ایس ایچ او ڈھاڈر ساجد سولنگی ،میڈیا کے ساتھیوں نے شرکت کی اسموقع پر آزادی کشمیر کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تحصیلدار ڈھاڈرنعمت اللہ ترین، ایس ایچ او ساجد سولنگی،مولانا حافظ احمد خان نے کہا کہ ہندوستان بزور طاقت کشمیر ی مسلمانوں کی حق خود ارادیت کو کچلنا چاہتا ہے کشمیری مسلمان تنہا نہیں پاکستان ہر سطح پر اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا غاصب بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوں کی تحریک آزادی کو بندوق کی طاقت سے روک پائے گا وہ دن دور نہیں جب کشمیری مسلمان بھارتی مظالم سے آزادی حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور مظالم سے باز آکر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کا خون بہانا بند کرکے اپنی افواج کشمیر سے نکال دے دنیا بھارت کی مکاری جان چکی ہے عالم برادری میں بھی پاکستان کی مضبوط سفارتی بنانیہ کشمیر کو حمایت حاصل ہوچکی ہے نریندر مودی کی پالیسوں کی وجہ سے ہندوستان پوری دنیا میں تنہا ہوچکاہے پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو سفارتی اخلاقی سیاسی حمایت جاری رکھے گااور عنقریب انشاء اللہ بھارت کو مجبور کشمیر کی خودمختیاری کو تسلیم کرنا پڑے گاجو کہ وقت کا تقاضہ بھی ہے۔