احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملزم خورشید انور جمالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پلی بارگین کی درخواست واپس لینے والے ملزم خورشید انور جمالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے دوبارہ جیل بھجوادیا ہے۔

(جاری ہے)

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ملزم خورشید انور جمالی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔

ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دی اور 5 کروڑ 70 لاکھ روپے دینے پر رضا مندی ظاہر کی مگرنیب نے پلی بارگین کے لیے 10 کروڑ سے زائد رقم کا تخمینہ لگایا جس پر ملزم نے گزشتہ سماعت پر پلی بارگین کی درخواست واپس لے لی تھی۔ عدالت نے ملزم کی حاضری لگانے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر 16 اکتوبر تک دوبارہ جیل بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :