اسلام آباد ہائی کورٹ نے عرفان صدیقی کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر اعتراضات ختم کر دیئے

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر اعتراضات ختم کر دیئے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر اعتراضات ختم کرکے کیس مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے قانون کرایہ داری کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔قانون کرایہ داری ایکٹ کے تحت عرفان صدیقی کو 27 جولائی کو گرفتار کیاگیاتھا۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ضمانت کے بعد پھر مقدمے کی سماعت نہیں ہوئی، نہ پولیس نے ایف آئی آر واپس لی،غلط اورناحق ایف آئی آر درج کی گئی جو خارج کی جائے۔