حکومت تیل و گیس کی تلاش کیلئے دسمبر میں نئے لائسنس جاری کرے گی، ندیم بابر

جمعہ ستمبر 18:25

حکومت تیل و گیس کی تلاش کیلئے دسمبر میں نئے لائسنس جاری کرے گی، ندیم ..
کیلیگری، کینڈا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ حکومت تیل و گیس کی تلاش کیلئے دسمبر میں نئے لائسنس جاری کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پٹرولیم کمپنیوں کے ایک فورم کی ضیافت کے موقع پر کیا۔ فورم کینیڈا میں مقیم، بین الاقوامی سطح پر مرکوز ای اینڈ پی کمپنیوں اور افرادکو پٹرولیم سکیٹر میں سرمایہ کاری کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فورم بین الاقوامی تیل اور گیس میں نیٹ ورکنگ کے مواقع کے علاوہ اور دیگر ممبروں اور اس سے وابستہ کمپنیوں کو دنیا سے تیل و گیس کے کاروبار سے وابستہ وسائل تک راسائی مہیا کرتاہے۔ فورم میں 40 سے زیادہ کینیڈا کی پٹرولیم کمپنیوں نے حصہ لیا۔ پاکستان میں پٹرولیم سیکٹر خاص طور پر اپ سٹریم سیکٹر اور نئے بلاکس پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی گئی جسے اگلے بولی راؤنڈ میں شامل کیا جائے گا۔ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل نے کمپنیوں کو موجودہ بلاکس میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔ کینیڈین کمنپیوں نے بلاک ایکسپلوریشن بولی میں شرکت اور سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔