Live Updates

پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ ستمبر 18:25

پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کیلئے متعدد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے، پاکستان ایک کروڑ 30 لاکھ کشمیریوں کے مصائب ختم کرنے کیلئے انسانی حقوق کونسل کے اقدامات کے زمینی صورتحال پر بامعنی اثرات یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب آپشنز بروئے کار لائیگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے اقدامات کے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بامعنی اثرات کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب آپشنز استعمال کریگا تاکہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے مصائب ختم ہو سکے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات