پاک پتن: ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی، حاملہ خاتون نے بچے کو ایمبولینس میں جنم دے دیا

ہسپتال میں عملہ موجود نہ ہونے کے باعث زچہ اور بچہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 20 ستمبر 2019 17:51

پاک پتن: ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی، حاملہ خاتون نے بچے کو ..
پاک پتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،20ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، ممشاد فرید) پاکپتن کے علاقے عارفوالا میں ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ سے حاملہ خاتون نے ایمبولینس میں تڑپ تڑپ کر بچے کو ایمبولینس میں جنم دے دیا ۔تحصیل ہیڈ کوراٹراسپتال کی مبینہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون اور بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی تحصیل عارفوالہ میں 8 کے بی کی رہائشی حاملہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوراٹر اسپتال منتقل کیا وہاں انتظامیہ کی نااہلی اور عملہ کی غیر حاضری کے باعث خاتون نے تڑپ تڑپ کر بچے کو ایمبولینس میں جنم دے دیا ۔

حاملہ خاتون شدید درد کے باعث چیختی پکارتی رہی لیکن تحصیل ہیڈ کوارٹر کے عملہ نے بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔عملہ سٹاف موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچے کے گھر والے ہی بچے کو خود نیبلائز کررہے ہیں۔ ٹی ایچ کیو اسپتال میں عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچے اور ماں کی حالت تشویشناک خاتون کے خاوند کا کہنا ہے جب میں ڈاکٹروں کے پاس گیا تو انہوں نے بولا کہ نارمل ڈلیوری کی سہولت ہمارے پاس موجود نہیں اس کو ساہیوال لے جاؤ۔

متعلقہ عنوان :