Live Updates

عامر محمود کیانی کی زیر صدارت تحریک انصاف کے مرکزی مالیاتی بورڈ کا اجلاس،مالیاتی امور پر گفتگو کی گئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:25

عامر محمود کیانی کی زیر صدارت تحریک انصاف کے مرکزی مالیاتی بورڈ کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی مالیاتی بورڈ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری مالیات سردار اظہر طارق، مالیاتی مشیر سراج احمد اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے مالیاتی امور کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کی ذیلی شاخوں کے مالی معاملات کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر مفصل گفتگو کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات