سری لنکا نے بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

دورہ سری لنکا میں سری لنکن صدر اور سپیکر سے کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے کی درخواست کی تھی جس پر اب وہ پاکستان آرہی ہے، پریس کانفرنس

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:27

سری لنکا نے بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سری لنکا نے بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، دورہ سری لنکا میں سری لنکن صدر اور سپیکر سے کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے کی درخواست کی تھی جس پر اب سری لنکن ٹیم پاکستان آرہی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر منظور کاکڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سری لنکا کے دورے کا فائدہ یہ ہوا کہ اب سری لنکن ٹیم پاکستان آرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سری لنکن صدر اور سپیکر سے سری لنکن کرکٹ ٹیم بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں، سینیٹر منظور کاکڑ اورسینیٹر نعمان وزیر یورو ایشین پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 54 ممالک سے زائد مندوب شرکت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں سوئٹزرلینڈ کے سپیکر پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں۔