وفاقی وزراء پرویز خٹک، زبیدہ جلال کی مہمند ڈسٹرکٹ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت

شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار، قوم دشمن کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیگی، بیانت

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:27

وفاقی وزراء پرویز خٹک، زبیدہ جلال کی مہمند ڈسٹرکٹ میں دہشت گردی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک اوردفاعی پیداوار کی وفاقی وزیرزبیدہ جلال نے پاک افغان بارڈر پر مہمندڈسٹرکٹ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزراء دفاع اور دفاعی پیداوار نے میجرعدیل شاہد اور سپاہی فرازحسین کی شہادت پر گہرے دکھ اورغم کا اظہارکیا ہے اور لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم دشمن کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

متعلقہ عنوان :