ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب

محمد یوسف خان صدر،نگینہ شاہین جنرل سیکرٹری ،نعمان اصغرشاد فنانس سیکرٹری منتخب

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) راولپنڈی اسلام آبادینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال2019-20کیلئے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔سینئر صحافی خاور نواز راجہ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق محمد یوسف خان بلامقابلہ صدر،نگینہ شاہین جنرل سیکرٹری اورنعمان اصغرشاد فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیٹی کے مطابق تمام عہدوں کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرانے کے آخری روز امیدواروں کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے جس پر انہیں بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا جبکہ دیگر نومنتخب عہدیداران میں شہزاد یوسفزئی سیکرٹری اطلاعات،نائب صدورسمیراسلیم، عاصم ریاض،آصف جنجوعہ،جوائنٹ سیکرٹریز میں چوہدری اظہر شریف،محمد شاکر عباسی،وقاص احمد جبکہ مجلس عاملہ کے اراکین میں ،سردار ولید ،محمدطاہر اعوان،راجہ ثروت کیانی ،حماد اصغر علی،نازش خٹک،انیلا نزیر،انسہ چھٹہ،غلام عائشہ خان بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر نیشنل پریس کلب،پی ایف یو جی،آرآئی یوجے اوردیگر صحافتی تنظیموں کے علاوہ سیاسی،سماجی و تاجر راہنماوں نے مبارکبار پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔