پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کی پاک افغان بارڈر پر مہمند ڈسٹرکٹ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

جمعہ ستمبر 18:45

پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کی پاک افغان بارڈر پر مہمند ڈسٹرکٹ میں دہشت ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے طرف سے پاک افغان بارڈر پر مہمند ڈسٹرکٹ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںوزیر دفاع اور دفاعی پیداوار نے میجرعدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا ہے۔ وفاقی وزراء کی لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگی۔